منگلورو13؍جولائی (ایس او نیوز)منگلورو اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے جناب محمد نذیر کوڈاکٹر ایچ این گوپال کرشنا کی جگہ منگلورو سٹی کارپوریشن کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کرشنا کا تبادلہ اربن ڈیولپمنٹ سکریٹریٹ بنگلورو کے لئے کردیا گیا ہے۔
محمد نذیر سول انجینئرنگ میں گریجویٹ ہیں۔اس سے پہلے کے پی ایس سی کے ذریعے ان کا تقرر ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹی اسکٹس اینڈ پلاننگ ڈپارٹمنٹ میں ہوا تھا۔جنوبی کینرا ضلع پنچایت میں بھی انہوں نے پلاننگ افیسر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔